کراچی کنگز اپنا پہلا اوے میچ کھیلنے ملتان پہنچ گئی

فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم کا حصہ نہیں

فاسٹ بولر محمد عامر کے علاوہ پورا سکواڈ ملتان میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کیلئے پہنچ گیا۔

کراچی کنگز کے آفیشل پیج پر کنگز کی ملتان پہنچنے پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

ملتان میں کراچی کنگز کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، ٹیم اپنا پہلا اوے میچ بدھ کو کھیلے گی۔

کراچی میں گزشتہ رات ہونے والے میچ کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہونے والے عامر 22 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں اتوار کو کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دے کر پہلی فتح اپنے نام کی تھی۔

کراچی کنگز 22 فروری کو ملتان سلطانز کے مدِ مقابل ہوگی۔

KARACHI KINGS

Multan Sultans

PSL2023

Tabool ads will show in this div