کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

ترانہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے گایا ہے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی براوو کا تیار کردہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا گیا۔

آفیشل ترانے کی ویڈیو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کی گئی ہے، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ترانا ’وی آر دی چیمپئن‘ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے نہ صرٖف گایا ہے بلکہ اشعار، میوزک اور بول سب ہی کچھ ڈی جے براوو نے تشکیل دیے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی جے براوو اس سے قبل بھی کوئٹہ کے لیے ’وی دی گلیڈی ایٹرز‘ بنا چکے ہیں جبکہ ان کا ویسٹ انڈیز کے لیے گایا ہوا گانا ’چیمپئن‘ بھی بے تحاشہ مقبولیت کا حامل ہے۔

QUETTA GLADIATORS

DJ Bravo

Gladiators anthem

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div