ایک اور اداکارہ نے اسلامی طرز زندگی کو اپناتے ہوئے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان انعم فیاض نے سوشل میڈیا پر کیا
<p>Instagram/anumfayyazofficial</p>

Instagram/anumfayyazofficial

انعم فیاض نے متعدد پاکستانی ڈراموں میں ایکٹنگ کی، انعم کا نکاح 2016 میں خانہ کعبہ میں ہوا۔

پاکستانی اداکارہ انعم فیاض نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پرshowbiz کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ انعم نے لکھا یہ میسج لکھنا میرے لیے مشکل ترین تھا، کیوں کہ آپ نے میرے میڈیا کیئریر کو بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے۔ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں میڈیا انڈسٹری کو الوداع کہہ دوں ۔

میں اسلامی طرز زندگی کو اپناتے ہوئے اپنی ڈیجٹل میڈیا پرموجودگی کو اختیار کروں گی ۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اب چونکہ میں اس راستے کو اختیار کر چکی ہوں ۔ آپ سب کا بے حد شکریہ مجھے بے پناہ محبت اور سپورٹ کرنے کے لئے ۔

اس میسج کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے انعم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ۔

انعم کی موجودہ سوشل میڈیا کی پوسٹ بھی اسلامی طرز زندگی کی عکاسی کر رہی ہوتی ہیں ۔ انعم کا نکاح 2016 نومبر کو حرم شریف میں ہوا۔ جس کے بعد سے ان کی زندگی میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ۔

ISLAM

Pakistani drama

showbizz

bid goodbye

Islamic lifestyle

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div