شاہد آفریدی کا وسیم اکرم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

پی ایس ایل پر ستاروں سے سجی نشریات میں سابق کپتان کی گفتگو

پی ایس ایل پر سماء کی ستاروں سے سجی نشریات میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے اگر ذمے داری لی ہے تو وقت بھی دیں۔

پروگرام زور کا جوڑ میں ڈائریکٹر اسپورٹس سماء شاہد آفریدی نے کراچی کنگز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے اگر ذمے داری لی ہے تو وقت بھی دیں انھوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ پروفیشنل لوگوں کا کام ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز سب سے پروفیشنل ٹیم ہے، پی ایس ایل میں ملتان سلطانز سے زیادہ پروفیشنل سائیڈ کوئی دوسری نہیں دیکھی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سلطانز نے اسلام آباد کے خلاف بہترین پلاننگ کےساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔

دوسری جانب سٹار کرکٹر امام الحق کہتے ہیں کراچی کنگز نے شرجیل خان کو جلد ڈراپ کیا۔ انہیں مزید مواقع دینا چاہئے تھے۔

Multan Sultans

zor ka jor

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div