ہر میچ میں نیا میچ ونر مل رہا ہے جو خوش آئند ہے، محمد رضوان

جیت پر سب بہت خوش ہیں،کپتان ملتان سلطانز

** کپتان ملتان سلطانز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں نیا میچ ونر مل رہا ہے جو خوش آئند ہے۔**

پی ایس ایل 8 میں مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آج بھی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

ابھرتے ہوئے گیند باز اسامہ میر کی تعریف کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ان بالنگ آج بھی میچ کی ٹرننگ پوائنٹ تھی۔

مزید پڑھئے: ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک کرلی

واضح رہے کہ آج ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف مقرر 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 138 رنز ہی بناسکی، اس طرح ملتان سلطانز نے52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔

Muhammad Rizwan

Multan Sultans

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div