اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک کرلی
پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کی ہیٹرک کرلی ہے۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور مقرر 20 اوورز میں 190 رنز بنائے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 138 رنز ہی بناسکی، اس طرح ملتان سلطانز نے52 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
ملتان سلطانز کی بیٹنگ
ملتان سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز اچھا نہ تھا، ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، رومان رئیس نے شان مسعود کو آؤٹ کیا۔
شان مسعود کے بعد رائیلی روسو اور محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کی۔ 12ویں اوور میں ملتان سلطان کو دوسری کامیابی رائیلی روسو کی صورت میں ملیں، اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکور 95 رنز تھا۔
97 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی ففٹی مکمل ہوتے ہی رضوان آؤٹ ہوگئے۔ انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔
روسو اور رضوان کے بعد پولارڈ اور ملر نے ملتان سلطانز کے اسکور کو تیز رفتاری سے آگے بڑھایا۔
ڈیوڈ ملر نے 23 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کی۔ اس طرح ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
کیرون پولارڈ 32 جب کہ خوشدل شاہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پال اسٹرلنگ اور حسن نواز میدان میں اترے، دوسرے اوور میں پال اسٹرلنگ کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ گری، اس وقت اسکور 9 رنز تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 32 رنز پر حسن نواز کی صورت میں گری، انہوں نے 21 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کو تیسری کامیابی 88 رنز پر ملی، کولن منرو کو اسامہ میر نے میدان بدر کیا۔ 90 رنز پر شاداب خان بھی آؤٹ ہوگئے۔
ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں اور دوسری جانب راسی وین ڈر دوسان کھڑے رہے۔ 112 رنز پر اعظم خان بھی عباس آفریدی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔
131 پر راسی وین ڈر دوسان بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 32 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ساتویں وکٹ فہیم اشرف کی گری تو ٹیم کا اسکور 132 رنز تھا۔ عباس آفریدی نے ان کا شاندار کیچ پکڑا۔
اگلی ہی گیند پر عباس آفریدی نے وسیم جونیئر کو بھی آؤٹ کردیا۔
138 رنز پر ملتان سلطان کا نواں شکار ٹام کرن بنے ، اگلی ہی گیند پر احسان اللہ نے ابرار احمد کو بھی بولڈ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ ختم کردی۔
فتح کی ہیٹرک
ملتان سلطانز ایونٹ میں سب سے اچھی ٹیم بن کر ابھری ہے ایونٹ میں ملتان کو اپنے اولین میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایک رن سے شکست ہوئی ، اس کے بعد ملتان نے کوئٹہ ، پشاور اور اسلام آباد کو شکست دی ہے۔