بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار 19 فروری کو بلوچستان کے ضلع خاران میں صبح 11 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 تھی۔
پیماہ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 29کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
BALOCHISTAN EARTHQUAKE
KHARAN EARTHQUAKE
تبولا
Tabool ads will show in this div