وزیر دفاع متنازع ٹوئٹ پر نجم سیٹھی پر برس پڑے

ہماری اشرافیہ کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کہ یہ شخص اسٹیٹ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کررہا ہے، ہماری اشرافیہ کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسٹیٹ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کررہا ہے، سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ حلال ہے اور پی ایس ایل پر حرام۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اشرافیہ کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے، قومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزایبل ہیں۔

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کے تناظر میں تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے صبح ایک ٹویٹ کی تھی، جسے شدید تنقید کے بعد ڈیلیٹ کردیا تھا۔

najam Sethi

khwaja asif

KARACHI POLICE OFFICE ATTACK

TERRORIST ATTACK IN KARACHI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div