’’گپٹل کیلیے کوئٹہ کیفے پر چائے اور پراٹھا ہماری طرف سے‘‘
کراچی کنگز کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرکے مارٹن گپٹل پی ایس ایل 8 کی پہلی سینچری اسکور کرکے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کھیل میں واپس لے آئے۔
پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پہلے ہی اوور میں 2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، 13 رنز پر 3 اور 23 پر 4 وکٹیں گر گئیں۔
ایسے وقت میں ایسا لگنے لگا کہ کوئٹہ کی ہار نوشتہ دیوار ہے، کوئٹی گلیڈیا ٹرز کو 80 رنز بھی نہیں بناپائے گی۔
اس صورت حال میں افتخار احمد اور مارٹن گپٹل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ مارٹن گپٹل نے میچ میں اپنے پہلے 50 رنز 44 گیندوں پر بنائے لیکن اس کے بعد وہ کراچی کنگز کے بولرز پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے۔
انہوں نے اپنی دوسری ففٹی صرف 18 گیندوں میں مکمل کی۔ جس میں ایک اوورز میں 3 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے۔
اوپنر آنے والے مارٹن گپٹل اننگز کی آخری بال پر آؤٹ ہوئے انہوں نے 67 گیندوں پر 117 رنز بنائے۔
عمران احمد عباسی نے لکھا کہ گپٹل کیلیے کوئٹہ کیفے پر چائے اور لچھے دار پراٹھا ہماری طرف سے۔
موڈی ایل کیو نے بالی ووڈ کی فلم کی تصویر شیئر کرکے لکھا ’’سڑک سے اٹھاکر اسٹار بناؤں گا‘‘