وزیراعظم کی زلزلہ زدگان کیلئے ایک لاکھ 71 ہزار خیمے ترکیہ بھیجنے کی ہدایت

بین الاقوامی معیار کے خیمے فضائی راستے سے ترکیہ بھیجے جائیں، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے خیمہ سازی سے وابستہ صنعتکاروں سے ملاقات کرکے ترکیہ میں زلزلہ زدگان کیلئے ایک لاکھ 71 ہزار خیمے بھیجنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خیمہ سازی سے وابستہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیموں کا بین الاقوامی معیار یقینی بناتے ہوئے انہیں فضائی راستے سے ترکیہ بھیجا جائے، ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے خیموں کے معیار پر مشاورت بھی کی جائے۔

وزیراعظم نے خیموں کے معیار کے تعین کیلئے وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خیمہ سازی کے صنعتکار اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، ترکیہ کے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے حکومت کو کم نرخوں پر خیمے دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے خوراک، گرم کپڑے اور خشک دودھ بھی بھیج رہے ہیں، پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی بھرپور مدد کررہی ہیں، معاشی مشکلات کے باوجود اپنے بہن بھائیوں کی مدد کریں گے۔

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنیوالے خوفناک زلزلے میں اب تک 45 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ اب بھی ہزاروں عمارتوں کے ملبے میں لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

pm shehbaz sharif

TURKEY EARTHQUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div