شعیب اختر کوعائشہ عمر سے شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹوشوٹ کا سوال مہنگا پڑ گیا
او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے دیئے گئے انٹرویو میں عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے فوٹو شوٹ کے حوالے سے بتا دیا، عائشہ نے کہا کہ میں نے کبھی کسی شادی شدہ مرد سے کوئی کمیٹمنٹ نہیں کی۔
اردو فلکس او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر شعیب اختر شو کی مقبولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں پیش کی جانے والے ایک شو میں شعیب اختر نے اداکارہ عائشہ عمر کو بطور مہمان بلایا ۔
شو میں شعیب اختر نے عائشہ عمر سے ان کے اورشعیب ملک کے فوٹو شوٹ پرسوال پوچھا کہ آپ نے فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروالیا ۔۔
عائشہ نے پوچھا کہ کون کہہ رہا ہے ؟؟
شعیب اختر نے کہا کہ مجھے دبئی میں ایک خاتون نے بتایا۔
عائشہ نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی شادی شدہ مرد سے نہ متاثر ہوتی ہوں۔ نہ ایسے مرد کے ساتھ کوئی کمیٹمنٹ کرتی ہوں ۔ عائشہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں۔ جو کسی شادی شدہ مرد سے متاثر ہوں یا کسی کوئی ایسا مرد ان کی زندگی کا حصہ بنے جو پہلے ہی سے کسی خاتون کے ساتھ کمیٹمنٹ کیے ہوئے ہو۔
اس بات پر شعیب اختر نے کہا کہ مگر یہ کنٹروسی بہت بڑی ہوگئی تھی ۔
جس پرعائشہ نے کہا کہ یہ کنٹرورسی یہاں نہیں تھی بلکہ سرحد پار تھی
شعیب ملک نے عائشہ عمر کے ساتھ ایک میگزین کے لئے بولڈ فوٹو شوٹ کیا۔ جس پر بھارتی میڈیا نے یہ الزام لگایا کہ ثانیہ اور شعیب میں علیحدگی کی وجہ عائشہ عمر اور شعیب کا یہی فوٹو شوٹ بنا۔