پی ایس ایل 8؛ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مدمقابل
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا چھٹا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ کراچی کی نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں شیڈول میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل 8 میں اب تک کراچی کنگنز 2 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ کھیل چکی ہے لیکن دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ، اس لئے دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہیں۔
اگر گزشتہ سیزن کے مقابے دیکھے جائیں تو کراچی پر کوئٹہ کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت ہمیشہ کی اس سیزن میں بھی سرفراز احمد کررہے ہیں۔ ٹیم کا جائزہ لیا جائے تو یہ ایونٹ ک مضطوب ترین ٹیم کہی جاسکتی ہے کیونکہ اسے جیسن رائے اور مارٹن گپٹل جیسے غیر ملکی بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیم میں عمر اکمل اور افتخار احمد جیسے ان فارم بیٹر کے علاوہ محمد نواز اور نسیم شاہ جیسے بولرز دستیاب ہیں۔
ٹیم کے کپتان گزشتہ 2سیزن کی طرح اس بار بھی اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل نہیں کرسکے۔
کراچی کنگز
کراچی کنگز اب تک پی ایس ایل 8 میں 2 میچ کھیل چکا ہے، پہلا میچ پشاور زلمی سے سنسنی میچ کے بعد صرف 2 رنز سے ہارا تھا لیکن دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو قدرے آسانی سے ہرادیا۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو فائٹر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں، انہیں شعیب ملک، محمد عامر ، میتھیو ویڈ اور شرجیل خان جیسے کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے لیکن یہ کھلاڑی اب تک وہ کھیل پیش نہیں کرسکے جن کے لئے وہ مشہور ہیں۔