داعش اور ٹی ٹی پی کے 8 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کا پنجاب میں آپریشن

ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پییش نظر سی ٹی ڈی ( CTD ) نے کارروائیاں تیز کر دیں، جمعہ 17 فروری کو آپریشن کے دوران کالعدم داعش ( DAESH ) اور تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) ( TTP ) کے آٹھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن گزشتہ رات لاہور، سرگودھا اور ملتان سمیت دیگر اضلاع میں کیا گیا۔

گرینڈ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے داعش اور ٹی ٹی پی کے آٹھ دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری 36 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ہوئی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ، گولیاں بھی برآمد کیں۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

DAESH

TTP TERRORISTS

CTD PUNJAB

CTD OPERATION IN PUNJAB

TERRORISM IN PUNJAB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div