آڈیو لیکس میں پرویزالہیٰ کی باتیں سنگین ہیں،نوازشریف

پرویز الہیٰ کی آڈیو لیکس کا نوٹس لینا چاہیے، قائد ن لیگ

ن لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے چوہدری پرویزالہیٰ کی مبينہ آڈیو لیک کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس میں پرویزالہیٰ کی باتیں سنگین ہیں۔ اس سے زیادہ سنگین باتیں کیا ہوسکتی ہیں، انہی کرداروں کی وجہ سے پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے۔

اس سے قبل سنیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آڈیولیک نے سارے نظام کے چہرے سے نقاب ہٹادیا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالتوں پرانگلی اٹھانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ بات اب سپریم کورٹ تک پہنچ گئی ہے۔ عمران خان کے دوست اورحلیف اعلی شخصیات کوٹیلی فون کرکے ضمانت مینیج کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ کی اجازت کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ متحرک ہوگیا ۔ ایف آئی اے نے آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ آڈیوز اصلی ہوئیں تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Nawaz Sharif

PERVEZ ELAHI

AUDIO LEAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div