کراچی پولیس آفس حملہ، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

تمام پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری

کراچی کے علاقے صدر میں پولیس آفس حملے کے بعد حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ نے تمام پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی۔ پولیس کی شہر بھر میں سخت ناکہ بندی و اسنیپ چیکنگ جاری ہے اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی قائم کردی گئی جبکہ اہم تنصیبات شہباز بلڈنگ، ایس ایس پی آفس پولیس ہیڈکوارٹر، ڈی سی ہاؤس سمیت دیگر تمام سرکاری و غیر سرکاری عمارات پر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے بھی تمام پولیس افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

Karachi Police

POLICE STATION FIRING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div