کراچی پولیس آفس پر حملہ: اطراف کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں

شہریوں کیلئے متبادل روٹ بھی جاری کردیا گیا
<p>فائل فوٹو : آن لائن</p>

فائل فوٹو : آن لائن

شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں، شہریوں کو متبادل روٹ استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔

کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد شاہراہ فیصل کا ایک ٹریک اور نرسری کے مقام پر لنک روڈ بھی بند کردیا گیا جبکہ دیگر اطراف کی سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ٹریفک کو آواری سے کینٹ کی طرف اور 3 تلوار کی طرف موڑا جارہا ہے، ٹریفک کو لکی اسٹار سے صدر کی طرف بھیج رہے ہیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نرسری سے آنے والی ٹریفک کو کورنگی روڈ کی طرف بھیج رہے ہیں، کورنگی سے آنے والے ٹریفک کو ڈیفنس موڑ سگنل سے ہینو چورنگی کی طرف بھیجا جارہا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صدر دواخانہ کی طرف ٹریفک بھیج رہے ہیں۔

Karachi Police

KPO ATTACK

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div