ایک اور پاکستانی فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا

3 مارچ کو پاکستانی پنجابی فلم سپر پنجابی کو ریلیزکیا جانا تھا

نئی آنے والی پنجابی فلم سپر پنجابی کی ریلیز کی تاریخ کو پی ایس ایل 8 کی وجہ سے آگے بڑھا دیا ، حتمی طور پر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔

نئی آنے والی پاکستانی فلم سپر پنجابی کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا۔ اب تک کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ، تاہم کچھ ویب سائٹس پر فلم کی نئی تاریخ کے حوالے سے کہا جارہا کہ یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

’سپر پنجابی‘ پنجابی زبان کی فلم ہے ۔ کامیڈی، مزاح سے بھرپور فلم میں محسن عباس حیدر ، صائمہ بلوچ، افتخار ٹھاکر ، ثنا فخر اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات دی ہیں ابو علیحہ نے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم بے بی لیشیئس جو کہ دس فروری کو ریلیز ہونا تھی ۔ اس فلم کی ریلز کی تاریخ کو بھی آگے بڑھا دیا گیا۔ اب یہ فلم عید الضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

Pakistani cinema

Mohsin Abbas Haider

Upcoming Movie

Punjabi Movie

Super Punjabi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div