افغان اسپنر اظہار الحق کی ملطان سلطانز میں انٹری
ملتان سلطانز کے ساتھ نوید کا یہ پہلا سیزن ہوگا
افغانستان کے لیگ اسپنر اظہار الحق نوید نے ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
نوید 2 فروری کو بگ بیش لیگ (BBL) میں سڈنی سکسرز کے ساتھ کھیل رہے تھے، جہاں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
19 سالہ لیگ اسپنر نے ٹورنامنٹ کے دوران 9 وکٹیں حاصل کیں۔ اظہار الحق اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے لیے سلطانز کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔
سلطان اپنا ابتدائی میچ صرف ایک رن سے ہارنے کے باوجود مضبوطی سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ ملتان سلطانزکا تیسرا میچ پشاور زلمی کے ساتھ ملتان میں جاری ہے۔