پاکستانی اداکار عمران عباس اب پنجابی فلم میں نظر آئیں گے
عمران عباس نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کردیا۔ عمران کی نئی بھارتی پنجابی فلم جی وے سوہنیا جی 6 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
پاکستانی اداکار عمران عباس جو کہ سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹیو رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وہ جہاں مختلف جگہوں کے سفر کی تصاویر و ویڈیوز اور مختلف میٹ اپ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں ۔ وہیں عمران عباس نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ کے حوالے سے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کیا۔
اس پوسٹر پر عمران نے یہ کیپشن دیا کہ ’ اک راہی کو منزل کے لئے دو قدموں کی دوری ہے’ ۔ ساتھ ہی عمران نے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں کہ وہ اپنے پہلے بھارتی امریکی پنجابی پراجیکٹ کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔ کلی جوٹا کی شاندار کامیابی کے بعد اب جی وے سوہنیا جی آرہی ہے ، جو کہ 6 اکتوبر سے آپ کے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
اس پنجابی فلم میں عمران عباس کے ساتھ نظر آئیں گی بھارتی اداکارہ سمی چاہل Simi Chahal ۔جبکہ فلم کے پوسٹر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی لاہور اور لندن کے میں رہنے والے کرداروں کی زندگی کی عکاسی کریں گی۔۔
عمران عباس کی اس پوسٹ پر شوبز کے ستاروں کے علاوہ ان کے مداحوں نے اداکار کو مبارک دی ہے۔