اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری

دیگر ایئرلائنز کو بھی ترغیب

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو سیلف چیک ان کیوسکس فراہم کر دیں گئیں ہیں۔

اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کیلئے حکومت نے ایک اور آسانی پیدا کردی۔ سول ایوی ایشن نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر سیلف چیک ان کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کیوسکس کی سہولت پی آئی اے کے تعاون سے فعال کر دی گئی ہے۔ کیوسکس سے مسافروں کا چیک ان وقت کم ہوگا۔

ایئر لائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی آئے گی اور ایئرپورٹ کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگرڈومیسٹک ایئر لائنز بغیر سامان کے مسافروں کو یہ سہولت استعمال کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔

سیلف چیک ان کیوسکس سے ایئرلائن کاؤنٹرز پر قطاروں میں کمی میں مدد ملے گی۔

PIA

islamabad airport

CIVIL AVIATION AUTHORITY (CAA)

SELF CHECK IN

تبولا

Tabool ads will show in this div
Shahab Alam Siddiqui Feb 20, 2023 12:13am
OK

تبولا

Tabool ads will show in this div