فواد چوہدری کی امریکی سفارت خانے آمد کا انکشاف

ایک گھنٹے طویل ملاقات

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) ( PTI ) کے رہنما فواد چوہدری ( Fawad Chaudhary ) نے امریکا کے پاکستان میں تعینات سفیر سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا سے 16 فروری بروز جمعرات گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ انہوں نے امریکا کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات ایک گھنٹہ طویل رہی۔

فواد چوہدری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات امریکی سفارت خانے اسلام آباد میں ہوئی۔ ملاقات میں سفارتی عملے کے اہم ارکان بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف امریکا مخالف نہیں، برابری کے تعلقات چاہتی ہے ، فواد چوہدری کی پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملے پر بھی گفت گو ہوئی۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی سفیر اور اعلیٰ حکام سے مثبت ملاقات ہوئی۔ پاکستان میں انسانی وسائل کی بگڑی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی، توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال کے خدشات سے آگاہ کیا، سیاسی صورت حال، مختلف امور پر پی ٹی آئی کے موقف سے بھی آگاہ کیا گیا،اس طرح کی ملاقاتیں برابری، لوگوں کی بھلائی پر مبنی تعلقات کی باہمی خواہش کا حصہ ہیں۔

DONALD BLOME

FAWAD CHAUDHARY ARRESTED

US EMBASSY ISLAMABAD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div