ایف آئی اے نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سرکل انچارج سائبر کرائم کی ہدایت پر ملزم نقیب اللہ کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملزم نقیب اللہ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے فیس بک پر جعلی اکاونٹ بنایا ہوا تھا اور کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو بلیک میل کر رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے متاثرہ شحص کو بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے وصول کئے۔ ملزم کے موبائل کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے موبائل سے شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر، ویڈیوز اور فیس بک اکاونٹ برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔