مبینہ آڈیولیک: ایف آئی اے مقدمہ درج کرکے پرویز الٰہی کو گرفتار کرے، وزیر داخلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب دیدہ دلیری سے کیسز مینج کررہے ہیں، رانا ثناء اللہ

پرویز الٰہی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آگئی، جس کا فارنزک کرایا جائیگا، سابق وزیراعلیٰ پنجاب دیدہ دلیری سے کیسز مینج کررہے ہیں، ان کے خلاف مقدمہ بنتا ہے، ایف آئی اے مقدمہ درج کرکے پرویز الہٰی کو گرفتار کرے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک پر کہنا ہے کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے اور کہاں سے ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آچکی ہے، آڈیو فارنزک تصدیق کے بعد معاملہ چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کے سامنے آنا چاہئے، چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ پرویز الٰہی کی آڈیو کے معاملے کا نوٹس لیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پرویزالٰہی کس دیدہ دلیری سے کیسز مینج کررہے ہیں، ان کے خلاف مقدمہ بنتا ہے، ایف آئی اے کو پرویز الٰہی کیخلاف کارروائی کا کہا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارہ مقدمہ درج کرکے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرے۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ آڈیو لیک میں کیس ایک خاص جج کے پاس لگوانے کا کہا جارہا ہے، عمرانی ٹولے نے اب عدلیہ کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، میری سمجھ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور آڈیو بھی ہے، دوسری آواز چیک کررہے ہیں، شوکت ترین کیخلاف بھی مقدمہ درج ہے، آڈیوز کون لیک کرتا ہے، کہاں سے ہوتی ہیں، تحقیقات ہونی چاہئے۔

RANA SANAULLAH

PERVEZ ELAHI

AUDIO LEAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div