الیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج، فریقین کو نوٹس جاری

گورنر آرٹیکل105کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند نہیں،وکیل گورنر پنجاب

گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے الیکشن سے متعلق سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں گورنر سے مشاورت بارے جو لکھا ہے اسے حذف کردیا جائے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔

اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی معاونت کےلیے نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔

پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف گورنر پنجاب کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت دو رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ بینچ میں جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر شامل ہیں۔

دوران سماعت وکیل گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب قانون اور آئین کے مطابق کام کرتا ہے، گورنرآرٹیکل105کے تحت الیکشن کی تاریخ دینے کے پابند نہیں، اگر گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو پھر گورنر تاریخ دینے کا پابند ہے۔ سنگل بینچ نے الیکشن کی تاریخ کےلیے الیکشن کمیشن کو گورنرسے مشاورت کی ہدایت کی۔

ECP

Governor of Punjab

LAHORE HIGHCOURT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div