خواہش ہے بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلوں اور 5وکٹیں لوں، احسان اللہ

کوئٹہ کے بعد اب پشاور کے خلاف بھی 5وکٹیں لوں گا، احسان اللہ

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے ملتان سلطان کے بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ پشاور زلمی کے خلاف بھی 5 وکٹیں لوں گا۔

سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران احسان اللہ نے کہا کہ پاکستان کے ڈومیسٹک ایونٹ کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے پہلے میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے۔ کوچ نے ایک پلان دیا اور اس پر عمل کرنے کی وجہ سے 5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

احسان اللہ نے کہا کہ کوئٹہ کو زیر کرنے کے بعد ان کی نگاہیں پشاور زلمی کے خلاف میچ پر ہیں، اس میچ میں بھی وہ انشاء اللہ 5 وکٹیں لیں گے۔

ملتان سلطانز کی پیس بیٹری کہے جانے والے احسان اللہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کریں اور بھارت کے خلاف 5 وکٹیں لوں ، بھارت کے خلاف جیت دلاؤں تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔

Multan Sultans

PSL8

PSL2023

ihsan ullah

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div