تحریک انصاف کراچی تنظیم میں بڑی تبدیلیاں، صدر کو ہی ہٹادیا گیا

دوسرے مرحلے میں سندھ سطح پر تبدیلی لائی جائے گی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں پارٹی عہدوں کے حوالے سے بڑے فیصلے کئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کراچی میں پارٹی عہدوں پر تعینات افراد میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔

عمران خان کی منظوری سے تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

بلال غفار کی جگہ آفتاب صدیقی کو پی ٹی آئی کراچی کا نیا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی میں تنظیمی عہدوں پر تبدیلوں کے بعد دوسرے مرحلے میں سندھ سطح پر تبدیلی لائی جائے گی۔

دوسری جانب عمران خان نے سندھ سے جیتنے والے 9 امیدواروں کو ہی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ پارٹی ٹکٹ دینے کی منظوری بھی دے دی۔

PTI

IMRAN KHAN

pti karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div