عدالت نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے دیے گئے وقت پر لاہور ہائی کورٹ نہیں پہنچے۔حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔

تحریری حکمنامے کے مطابق شام 5 بجے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل نے عمران خان کو پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔ وکیل کی استدعا پر کارروائی ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کی گئی۔ ساڑھے 6 بجے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار یا ان کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے پاس حفاظتی ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔ عدالت نے سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی پیر تک ملتوی کردی۔

اس سے قبل جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردی تاہم مقررہ وقت کے بعد بھی عمران خان عدالت نہیں پہنچے۔ عدالت کے استفسار پرعمران خان کے وکیل نے کہا کہ ابھی مشاورت جاری ہے ہمیں ایک گھنٹہ مزید چاہیے، جس ہر عدالت نے سماعت 2 بجے تک ملتوی کردی۔

عمران خان 2 بجے بھی عدالت پیش نہیں ہوئے، ان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کے معالج ڈاکٹر فیصل عدالت میں موجود ہیں، وہ عدالت کو بریف کریں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں ڈاکٹر کو نہیں سننا کیوں کہ وہ اس میں فریق نہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ وکالت نامے اور حلف نامے پر عمران خان کے دستخط میں کیوں فرق ہے؟ یہ بہت اہم معاملہ ہے آپ یا آپ کے موکل کو توہین عدالت کانوٹس جاری کروں گا، درخواست واپس نہیں کررہے، زیرغور رکھ رہے ہیں، آپ دستخط کے معاملے پر وضاحت دیں۔

درخواست کا پس منظر

گزشتہ روز (بدھ 16 فروری) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی [درخواست ضمانت مسترد][1] کردی تھی۔ جس کے بعد انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کو ضمانت کے لئے [رات 8 بجے تک پیش ہونے کا کہا تھا][2] لیکن وہ پیش نہیں ہوسکے تھے۔

فاضل جج نے عمران خان کے پیش ہوئے بغیر انہیں حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو اسٹریچر پر لائیں یا ایمبولینس میں، پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت نہیں ملے گی۔

IMRAN KHAN

imran khan today

imran khan firing

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div