ترکیہ زلزلہ: 222 گھنٹے بعد خاتون کو ملبے سے زندہ نکال لیاگیا
کہرمان میں 42 سالہ خاتون 9 دن سے ملبے میں دبی ہوئی تھی
ترکیہ میں ایک اور معجزہ زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے سے 42 سال کی خاتون کو 222 گھنٹے تقریباً 9 دن بعد زندہ نکال لیا گیا۔
ترکیہ میں پیر 6 فروری کو آنیوالے خوفناک زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے تاہم 9 روز گزرنے کے بعد بھی امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔
ترکیہ کے علاقے کہرمان میں ایک اور معجزہ ہوگیا، 42 سال کی خاتون کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
واقعے کی وڈیو مقامی ریسکیو سروسز نے جاری کی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی کارکن ملکہ امام اوغلو نامی خاتون کو اسٹریچر پر باندھ کر ایمبولینس میں لے جارہے ہیں۔
TURKEY EARTHQUAKE
SYRIA EARTHQUAKE
TURKIYE SYRIA EARTHQUAKE
تبولا
Tabool ads will show in this div
ALI JAMAL
Feb 16, 2023 03:42am
STILL SHE IS WEARING SCAF SUBHANALLAH