الیکشن سے متعلق عدالتی حکم پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلیا گیا

لاہور ہائیکورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

الیکشن شیڈول کا اعلان نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔ 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس جواد حسن نے تحریر کیا ہے۔

الیکشن سے متعلق عدالتی حکم پر کیا پیشرفت ہوئی؟ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو 23 فروری کےلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر گورنرسے میٹنگز کررہا ہے، آج بھی اسی معاملے پر الیکشن کمیشن میٹنگ کررہا ہے۔

فیصلے کے مطابق درخواست گزارنے بھی اپنے مؤکل سے تازہ ہدایات لینے کےلیے مہلت مانگی، وکیل کے مطابق عدالتی حکم پر جان بوجھ کرعمل نہیں کیاجا رہا۔ درخواست گزار کے مطابق حکم عدولی پر توہین عدالت کی کاررواٸی کی جاٸے۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر الیکشن کا اعلان کرے۔

ECP

LAHORE HIGHCOURT

punjab assembly election

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div