نسیم شاہ نے اپنی 20ویں سالگرہ کیسے منائی؟
سالگرہ کی تقریب ملتان میں ہوئی
قومی فاسٹ بولر 20 برس کے ہوگئے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے سالگرہ اپنی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھیوں کے ساتھ منائی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دریافت ہیں اور۔ وہ پی ایس ایل میں اسی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں۔
15 فروری کو نسیم شاہ کی 20ویں سالگرہ تھی۔ ان کی سالگرہ کی تقریب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ کی طرف سے ملتان کے ہوٹل میں ہوئی۔
سالگرہ کی تقریب میں ٹیم کے مینجر اعظم خان، ہیڈ کوچ معین خان ، کپتان سرفراز احمد، بولنگ کوچ عمر گل،نبیل ہاشمی،جیسن رائے کے علاوہ تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔
نسیم شاہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا اور اپنی ٹیم کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
QUETTA GLADIATORS
NASEEM SHAH
PSL8
PSL2023
تبولا
Tabool ads will show in this div