دوبئی میراتھون 2023 میں پاکستانی ایتھلیٹس نے بھی لوہا منوالیا

نعیم مسیح نے42.2کلومیٹر دوبئی میراتھون ریس میں سلور میڈل جیت لیا

دوبئی میں ہونے والی سالانہ میراتھون میں پاکستانی ایتھلیٹس نے بھی قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سالانہ دبئی میراتھون 2023 کا انعقاد اتوار( 12 فروری) کو کیا گیا جس میں دنیا بھر سے رنرز نے شرکت کی۔ ایونٹ میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ میں ایتھوپیا کے رنرز نے سب سے آگے رہ کر ایک مرتبہ پھر تاریخ دہرائی۔ ایتھوپیا کے عبدیسا اور دیرہ دیدہ سب سے آگے رہے۔

دبئی میراتھون 2023 میں پنجاب ایتھلیٹکس اکیڈمی پاکستان کے ایتھلیٹس بڑی کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں نعیم مسیح نے42.2کلومیٹر دوبئی میراتھون ریس میں سلور میڈل جیت لیا۔

اسی طرح 10کلومیٹر میراتھون میں سفیان اوراقصیٰ جعفر نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

دبئی میراتھون کی 4 کلومیٹر دوڑ میں آصف حسین، میرفیصل، احسن عمر،مبشرعلی، کارل گل اور عروبہ شہاب سلورمیڈلز اپنےنام کیے۔

پاکستان

Tabool ads will show in this div