الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں دی؟ گورنر خیبرپختونخوا سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ میں الیکشن کےلیے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے درخواست پر گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے صوبے میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق جواب طلب کرلیا۔

خیبرپختونخوا میں بروقت انتخابات کےلیے تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر دوران سماعت عدالت نے گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

دوران سماعت معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ کہ گورنر ہمیں بتادیں کہ ابھی تک الیکشن کی تاریخ کیوں نہیں دی ہے؟ عدالت کا کہنا تھا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عدالت تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتی ہے، الیکشن کمیشن آئین میں دی گئی مدت کے اندر الیکشن کا اعلان کرے۔

ECP

PTI

Peshawar High Court

KP governor

ELECTIONS 2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div