پروفیسر اب پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاٹ پڑھائیں گے

پی سی بی نے محمد حفیظ کی کوئٹہ میں شمولیت کی اجازت دے دی

پاکستان کے سابق آل راؤنڈرمحمد حفیظ نے باضابطہ طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کر لیا۔

محمد حفیظ احسن علی کی جگہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے، یہ فیصلہ اوپنر احسن علی کے گھٹنے کی انجری کے باعث کیا گیا۔

محمد حفیظ پہلے پی ایس ایل ایڈیشنز میں پشاور زلمی اور لاہور قلندر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 42 سالہ کھلاڑی نے پی ایس ایل ایل میں 27.51 کی اوسط سے 1592 رنز بنائے اور 9 نصف سنچریاں بنائیں۔

کھلاڑی نے اپنے کیرئیر کے دوران 367 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جبکہ دو سنچریوں اور 43 نصف سنچریوں کی مدد سے 7811 رنز بناےؑ۔

QUETTA GLADIATORS

PSL8

PSL2023

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div