لاہور قلندرز نے پنجاب پولیس کے شہداء کے بچوں کومیچ دیکھنے بلالیا

لاہور قلندرز کا پنجاب پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت

لاہور قلندرز نے ملتان اسٹیڈیم میں پنجاب پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی۔

لاہور قلندرز نے پنجاب پولیس کے شہداء کے 50 بچوں کو پاکستان سپر لیگ 8 کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے خصوصی طور پر ملتان اسٹیڈیم مدعو کیا۔

لاہور قلندرز نے ملتان اسٹیڈیم میں پنجاب پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی، منیجر ثمین رانا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے شہداء کے بچوں کو سیلوٹ کیا۔

لاہور قلندرز کی دعوت پر پولیس شہداء کے بچے عمران خان انکلوژر میں میچ دیکھ رہے ہیں۔

PUNJAB POLICE

lahore qalandars

Multan Sultans

Tabool ads will show in this div