زلزلے نے چیمپئن شپ جیتنے والی طالبات کی ٹیم کی جان لے لی

زلزلہ سے اموات کی مجموعی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلے کے بعد المناک کہانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر 6 فروری کو آنے والے زلزلہ کے بعد اب ایک اور دردناک کہانی والی بال ٹیم کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

العربیہ اردو نے مقامی میڈیا کے حوالے سے لکھا کہ ترکیہ میں ایک میچ جیتنے کے بعد زلزلے میں قبرصی طلبہ کی ٹیم کی موت ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی قبرص سے طلبہ کی ایک والی بال ٹیم ترکیہ پہنچی اور چیمپئن شپ میں میچ جیتا تاہم اس کامیابی کے بعد اس ٹیم کے افراد کو اپنے ملک واپس جانا نصیب نہ ہوسکا اور وہ اس خوفناک زلزلہ میں ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق قبرص سے تعلق رکھنے والے مذکورہ ٹیم اور آفیشل کے ہلاک اراکان کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سرکاری اعداوشمار کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے اموات کی تعداد 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

TURKEY EARTHQUAKE

TURKIYE SYRIA QUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div
Yousaf M. Feb 14, 2023 04:12pm
Very sad news اللہ تعالیٰ جنت میں بلند مقام عطا فرمائے آمین

تبولا

Tabool ads will show in this div