مصباح الحق نے افتخار احمد کو کیا مشورہ دیا ہے؟

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ملکی کرکٹ تباہ کی، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ملکی کرکٹ تباہ کی.

سماء کی خصوصی نشریات ’’زورکاجوڑ‘‘ میں بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پی ایس ایل ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں، یہ ایک فیملی فیسٹیول کی طرح ہے، پی ایس ایل کا پورا سال انتظار رہتا ہے، سوا مہینہ ہر پاکستانی پی ایس ایل خوب انجوائےکرتا ہے۔

یو اے ای اور پاکستان کےشائقین میں بہت فرق

مصباح الحق نے کہا کہ دبئی، شارجہ اورپاکستان کےشائقین میں بہت فرق ہے، پاکستان جیسی لیگ یواےای میں بھی نہیں ہوئی، ملک میں کرکٹ سےگراؤنڈز بہتر ہوتےہیں اور ہوٹل انڈسٹری چلتی ہے۔

مصباح الحق کا افتخار احمد کو مشورہ

سابق کپتان نے کہا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ملکی کرکٹ تباہ کی، افتخار احمد کو مشورہ دیاتھا میرا نام لیناچھوڑ دو۔

مصباح الحق نے کہا کہ کوئئٹہ میں افتخارنےبہترین پرفارمنس دی اور میچ وننگ اننگزکھیلی، کسی بھی بولر کو 6 چھکے مارنا بہت مشکل کام ہے، وہاب ٹی 20 کا بہترین بولر ہے، اسے 6 چھکے مارنا بڑی بات ہے، افتخار کو اپنی فارم اور اعتماد کو کیش کرنا ہوگا۔

بابر نے پاکستان کے لیے عزت کمائی

مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم پی ایس ایل میں دیرسے آیا ہے، میں اس سے پہلے سے بابر کو دیکھ رہاہوں، بابر اعظم نے بطور ورلڈ کلاس بیٹر پاکستان کے لئے بہت عزت کمائی، بابر اعظم انڈر 19 سے اچھا پرفارم کررہا ہے، اگر آپ سیکھنےکی کوشش کرتے رہیں کوئی چیز آپ کو روک نہیں سکتی۔

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

Lahore Qalanders

Multan Sultans

PSL8

PSL2023

multan sultans

Tabool ads will show in this div