پیپلزپارٹی کا وزیراعظم سے عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ

عمران خان قومی مجرم ہے،آرٹیکل 6 لگتا ہے، وزیر اطلاعات سندھ

وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلزپارٹی نے وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فوراً آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں پریس کانفنرس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک قومی مجرم ہیں۔ اُن پر اب آرٹیکل 6 لگتا ہے۔ صدر مملکت اور سابق اسپیکر پر بھی آرٹیکل 6 لگتا ہے۔

سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر قانون پر فرض ہے کہ فوری کارروائی کریں۔ صدر نے اسمبلی توڑنے کے حکم پر دستخط کرکے اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے عمران خان کو بچانے کیلئے آئین توڑا۔

وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ نے آئینی طور پر دھکے دیکر نکالا۔

IMRAN KHAN

sharjeel inam memon

PAKISTAN PEOPLES PARTY (PPP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div