شیخ رشید ضعیف آدمی ہیں،جلدی مقدمے کی تاریخ دے دیں،وکیل کی استدعا
شیخ رشید کی درخواست ضمانت،16 فروری کو پولیس سے جواب طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر آج بروز پیر 13 فروری کو سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے پولیس اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے سولہ فروری کو جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت اسلام ہائی کورٹ میں ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔
آج ہونے والی سماعت میں شیخ رشید احمد کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے معزز عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار ضعیف آدمی ہیں، جلدی کی تاریخ دے دیں۔
عدالت نے فریقین سے سولہ فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
شیخ رشید سابق صڈر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں جوڈیشل ریماند پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔
RANA SANAULLAH
MARYAM NAWAZ
Islamabad High Court (IHC)
SHEIKH RASHEED ARRESTED
MURREE POLICE
MURREE COURT
تبولا
Tabool ads will show in this div