انوکھا کارنامہ؛ ہاؤسنگ اسکیم کی شکایت پر کیو ڈٰی اے کی بجائے ڈی جی ہیلتھ سے وضاحت طلب

ایک شہری نے ہاؤسنگ اسکیم میں سہولیات کی عدم فراہمی پر صوبائی محتسب بلوچستان کے پاس درخواست جمع کروائی تھی

صوبائی محتسب بلوچستان کے عملے نے ہاؤسنگ اسکیم کی شکایت پر کیو ڈٰی اے کی بجائے ڈی جی ہیلتھ کو وضاحت کے لئے طلب کر لیا۔

بلوچستان کے ایک شہری نے ہاؤسنگ اسکیم میں سہولیات کی عدم فراہمی پر صوبائی محتسب بلوچستان کے پاس درخواست جمع کروائی تھی۔

صوبائی محتسب کے دفتر سے جاری لیٹر پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان کے خلاف دائر درخواست پر متعلقہ حکام کو ایک لیٹر لکھا گیا تھا۔

لیٹر میں ڈی جی کیو ڈی اے کی بجائے ڈی جی ہیلتھ کو وضاحت کے لئے طلب کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے جب متعلقہ حکام سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ یہ کلریکل غلطی تھی جسے درست کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div