آڈیو لیک؛ ایف آئی اے کا سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

شوکت ترین کی مبینہ حکومت مخالف آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل

ایف آئی اے نے عمران خان دور کے وزیرخزانہ شوکت ترین کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی حکومت مخالف مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، اور عمران خان کی فنانس ٹیم کے خاص رکن کی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شوکت ترین کو آئندہ چند دنوں میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے وزارت داخلہ کو شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہونے او مزید کارروائی کے لیے مکتوب لکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 ستمبر 2022 کو سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی جس میں وہ پنجاب کے وزیر خزانہ محسن لغاری اور خیبرپختونخوا کے وزیر تیمور جھگڑا سے الگ الگ گفتگو کررہے تھے۔

مبینہ آڈیو کال میں شوکت ترین نے دونوں رہنماؤں کو آئی ایم ایف معاہدے کے تناظر میں وفاقی حکومت کو جواب دینے کے بارے میں مشورے دیئے تھے۔

ٹیلی فونک گفتگو کیا تھی؟

مبینہ ٹیلفونک گفتگو میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب روپے کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے، حکومت پردباؤ ڈالنے کیلئے آئی ایم ایف سے کہا جائے کہ آپ سے کمٹمنٹ سیلاب سے پہلے کی تھی، اب ہم سیلاب متاثرین پر پیسے خرچ کررہے ہیں، اس لئے ہماری لئے مشکلات ہوسکتی ہے۔

شوکت ترین نے صوبائی وزیرخزانہ کو زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے اب آئی ایم ایف کو لکھنا ہے کہ اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے، بس یہی لکھنا ہے آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔

صوبائی وزیرخزانہ محسن لغاری نے شوکت ترین سے دریافت بھی کیا کہ کیا اس سے ریاست کومشکل نہیں ہوگی۔

جس پر شوکت ترین نے پارٹی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے چئیرمین سے کس طرح ٹریٹ کررہی ہے، یہ تو نہیں ہوسکتا کہ وہ ہم پر کیسز کرتے رہیں، بلیک میل کرتے رہیں اور ہم ان کی مدد کرتے رہیں۔

رپورٹ؛ (قمرالمنور)

AUDIO LEAKS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div