ترکی زلزلہ: ملبے میں دبے شخص کی ریسکیو آپریشن کے دوران سورہ بقرہ کی تلاوت

متاثرہ شخص کو 104 گھنٹے بعد بحفاظت نکال لیا گیا
<p>Screenshot/TRT world video</p>

Screenshot/TRT world video

ترکی میں آنے والے زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے میں دبے شخص کو 104 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرہ شخص سورہ بقرہ کی آخری آیات کی تلاوت کرتا رہا۔

ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جہاں ابھی بھی ریسکیو اورریلیف کا کام جاری ہے ۔ وہیں 104 گھنٹوں بعد ملبے تلے دب جانے والا 47 سالہ شخض عثمان کو بھی عمارت کے ملبے سے نکال لیا گیا۔ ترکیہ کے صوبے کرامنمش Kahramanmaras میں 47 سالہ عثمان کو جب ملبے سے نکالا گیا تو اس دوران کو سورہ البقرۃ کی آخری آیات کی تلاوت کر رہا تھا ۔

جس دوران عثمان کو ملبے سے نکالا جارہا تھا اسے قرآنی آیات پڑھتا دیکھ کرریسکیو ورکرز نے بھی انہی آیات کو دہرانا شروع کر دیا۔ یوں 104 گھنٹے عمارت کے ملبے تلے دبے رہنے کے بعد عثمان محفوظ رہا۔ عثمان کے ریسکیو آپریشن کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں اسے سورہ البقرۃ کی آخری آیات کو پڑھتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئےہیں۔

earthquake

TURKEY EARTHQUAKE

SYRIA EARTHQUAKE

TurkiyeQuakes

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div