شیخ رشید احمد کی مری مقدمے میں ضمانت منظور

50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔ ضمانت مری مقدمے میں منظور کی گئی ہے۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر آج بروز ہفتہ 11 فروری کو سماعت ہوئی۔

عدالت نے آج ہونے والی سماعت میں مری کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ضمانت مری کے سول کورٹ میں منظور کی گئی۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان دینے پر شیخ رشید کے خلاف مری، اسلام آباد سمیت متعدد شہروں میں شہریوں کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

SHEIKH RASHEED ARRESTED

MURREE POLICE

MURREE COURT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div