آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز پھر اونچی ہوگئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 271 روپے 50 پیسے جب کہ انٹر بینک میں 269 روپے 28 پیسے ہوگئی

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کا اثر اوپن منی مارکیٹ پر پڑا ہے جہاں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

حکومت کے آئی ایم ایف سے گزشتہ کئی روز مذاکرات کے باووجود معاملات طے نہ ہونے کے بعد توقع تھی کہ روپے کی قدر میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوسکتی ہے۔

جمعے کے روز خلاف توقع ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی اور ڈالر کی قدر ایک روپیہ 23 پیسے کم ہوکر 269 روپے 28 پیسے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں دالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور اسکی قدر 271 روپے 50 پیسے پر آگئی۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام کاروباری اور سرمایہ کار برادری حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پیر (13 فروری ) کو ہونے والے مذاکرات پر لگی ہیں۔

FOREX Rates

Dollar rates

dollar price

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div