پاکستان کے ڈالر ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں17کروڑ ڈالرکی کمی

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائرمیں17کروڑ ڈالر کی مزید کمی کے بعد پاکستان کے ڈالر ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس 3 ارب ڈالر سے بھی کم ذخیرہ رہ گیا۔ سرکاری خزانے میں اس وقت 2ارب91 کروڑ ڈالر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر کا حجم ساڑھے 8ارب ڈالر ہے۔ سرکاری ذخائر 2 ارب91 کروڑ ڈالر اور بینکوں کے پاس5 ارب62 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

مرکزی بینک سے جاری اعلامیے کے مطابق 3 فروری 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی ہوئی ہے۔

FOREIGN RESERVES

Dollar rates

Pakistan economic crisis

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div