فواد خان اور صنم سعید کی نئی ویب سیریز برزک عالمی فسٹیول کے لئے منتخب

برزک جنوبی ایشیا کی واحد سیریز ہے جو فرانس میں ہونے والی مینیا سیریز کے لئے منتخب ہوئی

فواد خان اورصنم سعید، زندگی گلزار ہے کہ 10 سال بعد برزک نامی ویب سیریز میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں۔

فرانس کے شہر لیل (Lille) میں ہونے والے مینیا سیریزمیں فواد خان اور صنم سعید کی نئی ویب سیریز برزک کا پرئیمر ہوگا۔ یہ فیسٹول 17 مارچ سے 23 مارچ تک فرانسیسی شہر لیل میں منعقد ہوگا جبکہ اسکی اسکرینینگ آن لائن بھی کی جائے گی۔

برزک ویب سیریزمیں فواد خان سنگل پیرنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جو کہ خوبصورت اور اسمارٹ ہوتے ہیں لیکن کسی کو کھو دینے کا احساس اسے اندرہی اندر ختم کرتا رہتا ہے۔ صنم سعید بھی اس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس ویب سیریز کو اوٹی ٹی پلیٹ فارم زی زندگی میں نشر کیا جائیگا۔ اس ویب سیریز کی ہدایات دے رہے ہیں پاکستانی نژاد برطانوی فلم میکرعاصم عباسی۔ عاصم نے اس سے قبل کیک فلم کی بھی ہدایات دیں جبکہ ذی فائیو کے لئے ہی عاصم عباسی نے چڑیلز نامی مشہور ویب سیریز کی بھی ہدایات دیں۔

FAWAD KHAN

sanam saeed

web series

Zindagi Gulzar Hai

Barzakh

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div