بیٹے کو کھونے کا غم ہے ،زلزلہ متاثرین بھی اسی کرب سے گزر رہے ہونگے

زارا نور عباس نے ترکیہ زلزلہ متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کردیا
<p>Instagram</p>

Instagram

پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ترکیہ میں حالیہ پیش آنے والے خوفناک زلزلہ کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ، زلزلہ متاثرین کے دکھ کو اپنے غم سے جڑ دیا۔

زارا نورعباس نے ٹیوٹر پر غم سے بھرے جذبات کا اظہار کیا۔

ٹوئٹ میں زارا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو کھونے کا غم سہا ہے اس لیے مجھے احساس ہے کہ اپنوں سے بچھڑنے کا درد کیا ہوتا ہے ۔ میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے درد و غم کو سمجھ سکتی ہوں ۔زلزلہ متاثرین کے درد کا احساس ہونے کے باوجود ان کے نقصان کا اندازہ کرنا تو دور کی بات ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ میرا دل ان کے ساتھ ہے ۔

امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے انہوں نے واضع کیا کہ وہ ایسی فلاحی تنظیموں اور اداروں کی تلاش میں ہیں جوخود ایمانداری کے ساتھ یا کسی مصدقہ زرائع سے ہماری امداد ان تک پہنچائے ۔

turkish

Pakistani actress

Zara Noor Abbas

TURKIYE SYRIA QUAKE

TURKIYE EARTHQUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div