’’مایا علی شادی کب کریں گی ؟؟‘‘

مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے فینز سے ان کے متعلق سوالات پوچھنے کو کہا
<p>INSTAGRAM</p>

INSTAGRAM

پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے،اپنی شادی کے حوالے سے بھی بتایا۔

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی مقبول اداکارہ مایا علی نے اپنے مداحوں کے لئے سوال جواب کا سیشن کیا۔ جس میں اداکارہ نے اپنے فینز کو دلچسپ جوابات دیئے ۔

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ شادی کب کریں گی؟؟

اس سوال پر مایا نے جواب دیا کہ جب اللہ چاہیے گا۔

ایک مداح نے سوال کیا آپ کا کبھی دل ٹوٹا ہے کیا ؟؟

مایا نے جواب دیا کہ جی، بہت بار۔

ایک مداح نے مایا سے پوچھا کہ پی ایس ایل میں اس مرتبہ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہیں۔

مایا نے گذشتہ پی ایس ایل کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ کوئٹہ گلیڈیٹر !

ایک سوشل میڈیا صارف نے پوچھا آپکی وہاج علی سے کیسا تعلق ہے ؟؟

اس پر مایا نے وہاج کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ وہاج میرا دوست ہے ، اس نے مجھے ہر مرتبہ اچھی دوستی کو ثابت کیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا نے مایا سے پوچھا کہ بلال اشرف کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا تھا ؟؟ مایا نے لکھا کہ بلال بہت اچھے کو ایکٹر ہیں، مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا لگا۔ اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔

Instagram

Pakistani cinema

٘Maya Ali

Tabool ads will show in this div