ایک دن میں روپے کی قدر میں بڑا اضافہ
آئی ایم ایف سے حکومت کے مذاکرات کامیاب ہونے کی خبروں کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز کی طرح جمعرات (9 فروری 2023) کو بھی انٹر بینک میں رسد کے مقابلے میں طلب میں کمی دیکھی گئی جس نے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری رکھا۔
کاروبار کے ابتدائی 5 گھنٹوں کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے پیسے سستا ہوکر 269 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا لیکن بعد میں ایک مرتبہ پھر ڈالر کے خریدار میدان میں آگئے۔
2 روپے 82 پیسے کی کمی کے بعد 270 روپے 51 پیسے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ کاروباری اوقات کے اختتام پر دالر 271 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق افغان حکومت نے چند روز قبل پاکستان سے آنے والے اپنے شہریوں پر ڈالر ہمراہ لانے کے حوالے سے چند سختیاں کی ہیں، اس کے علاوہ ایکسپورٹرز نے بھی ڈالرز بیچنا شروع کردیئے ہیں جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے۔