کرنسی مارکیٹ میں روپیہ تگڑا، ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی

انٹر بینک میں دالر 273.33 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 276 روپے کا ہوگیا

ملک کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے.

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان قرض پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کا کرنسی پر مارکیٹ پر بھی مثبت اثر پڑنے لگا ہے۔

سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلیے بڑی خبر

بدھ (8 فروری 2023) کو انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 95 پیسے سستا ہوکر 273 روپے 33 پیسے پر بند ہوا جب کہ گزشتہ روز ڈالر کے نرخ 276 روپے 28 پیسے تھے۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 4 روپے کی کمی آئی ہے۔ جس کے بعد ڈالر 280 روپے سے سیدھا 276 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اہم ترین دور شروع ہوگیا ہے۔

پاکستانی کی مذاکراتی ٹیم میں وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور سیکرٹری خزانہ بھی شامل ہیں۔ جس میں میمورنڈم آف اکنامک پالیسی فریم ورک کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنے والی پاکستان کی معاشی ٹیم اس ھوالے سے مثبت خبروں کے لئے پر امید ہیں۔

DOLLARS

FOREX Rates

Dollar rates

dollar price

US DOLLAR TRADING

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div