پاکستان میں زلزلے سے متعلق افواہوں پر محکمہ موسمیات کا اہم بیان

ترکیہ میں زلزلے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان میں زلزلہ آسکتا ہے، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فوری زلزلے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے سما سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ترکیہ اور شام میں آئے زلزلے کا پاکستان سے غلط موازنہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کا مطلب یہ نہیں کہ اب پاکستان میں زلزلہ آسکتا ہے۔

زاہد رفیع نے بتایا کہ پاکستان میں فالٹ لائنز ہیں مگر ان کا ترکیہ کے زلزلے سے تعلق نہیں، زیادہ شدت کا زلزلہ لانے والی انرجی دوبارہ جمع ہونے میں سیکڑوں سال لگتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں 7 اعشاریہ کی شدت کا زلزلہ 2005 اور 2013 میں آچکا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ اتنی شدت کے زلزلے کا ریٹرن پیریڈ اتنا جلدی نہیں آتا، ترکیہ میں جہاں زلزلہ آیا وہاں ماضی قریب میں اتنا بڑا زلزلہ نہیں آیا تھا۔

زاہد رفیع کے مطابق اتنی شدت کے زلزلے کیلئے انرجی جمع ہونے میں سیکڑوں سال لگے ہوں گے، ترکیہ کے زلزلے کو پاکستان سے ملانا درست نہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری بروز پیر کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد کچھ حلقوں کی جانب سے یہ باتیں کہی گئی تھیں کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی اسی شدت کا زلزلہ آئے گا۔

سوشل میڈیا پر کی گئی متعدد پوسٹوں کو صارفین کی جانب سے بغیر تصدیق اور ماہرین کی رائے جاننے ری شیئر کیا گیا تھا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا۔

EARTH QUAKE

Earthquake in Pakistan

SYRIA EARTHQUAKE

TURKIYE EARTHQUAKE

تبولا

Tabool ads will show in this div
Azhar Khalil Siddiqui Feb 08, 2023 08:56pm
بس دعا یہ کرنی چاہیے کہ آللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ہاں البتہ جن لوگوں کے نصیب میں جن لیڈروں/ جن بیورو کریٹس/ جن اسٹبلشمنٹ کے کرداروں کے نصیب میں اللّٰہ تعالیٰ نے ہدایت لکھی ہی نہیں ہے اور وہ اپنی شر انگیز حرکتوں سے باز نہیں آتے ان پہ ضرور کسی قسم کا عذاب نازل ہونا چاہیے۔ تاکہ خس کم جہاں پاک کے مصداق ایسے ناسور کا خاتمہ ہو
مجدد یوسف شاد Feb 09, 2023 12:59am
میں اس کے فنڈ میں پیسے دینا چاہتا ہوں مگر نہ میرا کوئی بینک اکاؤنٹ بنا ہے اور نہ میں فارن کرنسی میں ادا کر سکتا ہوں۔ پاک روپیہ جیز کیش کے کسی طریقہ پر روشنی ڈال دیں شکریہ

تبولا

Tabool ads will show in this div